آرڈی اے :ترسیلات کاحجم 7.660 ارب ڈالرریکارڈ

آرڈی اے :ترسیلات کاحجم 7.660 ارب ڈالرریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس( آرڈی اے )کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.660 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم871 ملین ڈالر سے تجاوزکرگیا۔

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 7.660 ارب ڈالرتک پہنچ گیا ۔ مارچ میں آرڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 182 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 17 ملین ڈالرکی پاکستان سے دیگرممالک کومنتقلی ریکارڈکی گئی ہے ۔ آرڈی اے کے آغاز سے لے کراب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طورپر1.576 ارب ڈالرکی پاکستان سے دیگرممالک کومنتقلی ہوئی ۔ آرڈی اے کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم بھی 871 ملین ڈالرتک پہنچ گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں