سعودی عرب کا 50 رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد 30 سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال نے معززمہمانوں کا استقبال کیا، سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے پاکستان پہنچا ہے، اعلیٰ سطح کا سعودی تجارتی وفد 50 ارکان پر مشتمل ہے۔

سعودی وفد کی قیادت سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، سعودی وفد نور خان ایئربیس کے ذریعے پاکستان پہنچا، سعودی وفد تین روز تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

سعودی وفد کے ہم منصبوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے لئے متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اعلیٰ پاکستانی کمپنیاں 30 سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔

بزنس ٹو بزنس (B2B) میٹنگز میں زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں