’’شیطان پرست‘‘ نیٹ ورک کے سینکڑوں کارندے پکڑے گئے

تہران :(دنیا نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں شیطان پرستی کو فروغ دینے پر تین غیر ملکیوں سمیت 250 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے پولیس کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ پولیس انفارمیشن سینٹر نے شیطانی نیٹ ورک کے ارکان کی شناخت اور ان کو ختم کرنے اور وسیع پیمانے پر گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 146 مردوں اور 115 خواتین کو گرفتار کیا جو اپنے کپڑوں، سر، چہرے اور بالوں پر شیطانی نشانات اور علامتوں کے ساتھ غیر مناسب اورنازیبا حالت میں تھے۔

خیال رہے دو روز قبل تہران کے مغرب میں شہریار شہر میں پولیس آپریشن کے دوران ایسے ہی تین یورپی  شیطان پرست شہریوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ چھاپے کے دوران 73 گاڑیوں کے ساتھ ساتھ شیطانی علامات، الکوحل والے مشروبات اور دیگر نشہ آور مواد کو بھی ضبط کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں