قومی کپتان ندا ڈار نے ٹی 20 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی باؤلر بن گئیں۔

واضح رہے کہ قومی کپتان ندا ڈار نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں