خوشاب: ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

خوشاب:(دنیا نیوز) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہو کر خوشاب آ رہا تھا ، بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب وادی سون میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے،انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی ہدایت کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں