پولیس افسروں و اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

پشاور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس افسروں و اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر نہیں کریں گے چاہے ویڈیو کا تعلق کسی گرفتاری یا برآمدگی سے ہی کیوں نہ ہو۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کے پی اسمبلی میں حکومتی، اپوزیشن اراکین کی تنقید کے بعد پابندی لگائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں