شوہر نے زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے درخواست دیدی

اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں شوہر اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ایک عجیب و غریب معاملے سامنے آیا جہاں شوہر نے اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم 3 روز قبل نگر پنچایت پہنچا اور شریک حیات کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست جمع کروائی، اس نے متعلقہ افسران کو بتایا کہ میری بیوی مر چکی ہے اور مجھے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہے۔

نگر پنچایت نے تصدیق کیلئے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ درخواست گزار کی اہلیہ حیات اور بالکل صحت مند ہے، متعلقہ افسران نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست دی، ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں، معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ ملزم نے زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست کیوں جمع کروائی؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں