روہڑی میں ریلوے کا سامان چوری کرنے والے 3ملازم گرفتار

روہڑی :(دنیانیوز) ریلویز پولیس روہڑی نے کارروائی کے دوران ریلوے کا سامان چوری کرنے والے تین ملازم گرفتار کرلئے ۔

ریلویز پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ریلوے سٹیشن مہیسر کے سٹور سے ریلوے کا سامان چوری کیا تھا ، ریلوے میٹریل میں 2000  ایس پلیٹس اور 165 ٹی بولٹ شامل ہیں ، ملزمان نے ریلوے مٹیریل 13 مئی کی شب کو چوری کیا تھا۔

پولیس نے کہنا تھا کہ ملزمان میں مشتاق احمد گیٹ مین، عاشق حسین کی مین اور ارباب علی گینگ میٹ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کیا گیا ، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔

دوسری جانب تمام ملزمان کو عدالت پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،پولیس گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں