رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 1800پوائنٹس کااضافہ

رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 1800پوائنٹس کااضافہ

کراچی ( آن لائن )ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار ی میں دلچسپی، آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام ۔۔

، مہنگائی میں کمی کی توقعات ، بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھے جانے کے امکان اور افراط زر 17سے 18 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی پر سرمایہ کارروں نے اسٹاک مارکیٹ میں بھر پور سرمایہ کاری کی ،جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہفتے کے دوران نہ صرف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بلکہ 1800پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ نے 72700پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1 کھرب 83ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 100کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور 50.05 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں 3 دن تیزی رہی،اس دوران انڈیکس 1987.40 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 2دن کی مندی سے مارکیٹ 154.55 پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1832.85 پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس 70909.90 پوائنٹس سے بڑھ کر 72742.75 پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح 657.3 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23376.57 پوائنٹس سے بڑھ کر 24033.87 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46547.23پوائنٹس سے بڑھ کر 47489.46 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 83 ارب 98 کروڑ 93 لاکھ 56 ہزار 715 روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 36 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ 91 ہزار 127 روپے سے بڑھ کر 100 کھرب 17 ارب 62 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں