کسانوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دینگے ،رانا تنویر حسین

 کسانوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دینگے ،رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (آئی این پی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی کسانوں اور زمینداروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے۔۔

، کسانوں کے مسائل کے تدارک کے لیے میں نے قومی اسمبلی میں بھی آواز بلند کی اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھی لکھاہے ،چند دنوں میں صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کر رہی ہیں کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کواڈنیٹر حلقہ پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر ،ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد ورک ، سابق یوسی ناظم ملک عمران رحمت ڈوگر ، خان ممتاز مون خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ابرہیم ریئسی کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے اس سے تجارت کو فروغ ملے گا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔سرحد پار دہشت گردی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا حالیہ بیان قومی یک جہتی کی علامت ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تمام جماعتوں کو مل کر پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور تحریک انصاف کو اپنی مزاحمتی سیاست کو ترک کرنا ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں