کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

 کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اوٹاوا (آئی این پی )پاک، کینیڈا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا 5 واں دور اوٹاوا میں ہوا، جس میں کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ۔

 پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں سفیر مریم آفتاب، جب کہ کینیڈین وفد کی سربراہی اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر انڈو پیسیفک ویلڈن نے کی، دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ اور تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ دونوں وفود کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں میں تعاون پر مشاوت کی گئی، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی۔ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں