برقی پنکھوں کی برآمد 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد  19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد(اے پی پی) برقی پنکھوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 4.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی تا مارچ (2023-24)کے دوران 19.760 ملین ڈالر مالیت کے الیکٹرک پنکھے برآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ (2022-23) کے دوران 18.864 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ،اس طرح برآمد میں 4.75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق پنکھوں کی برآمدات با لحاظ تعداد بھی 20.48 فیصد بڑھ کر 1,085 ہزار سے 1,307 ہزار ہوگئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں