کاشتکاروں کے مسائل نظر انداز نہ کئے جائیں،شاہد رشید بٹ

کاشتکاروں کے مسائل نظر انداز  نہ کئے جائیں،شاہد رشید بٹ

اسلام آباد(اے پی پی)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ گندم کی بمپر کراپ کے نتیجے میں ملک میں زبردست سرپلس پیدا ہو گیا ہے ۔۔

جس کی وجہ سے قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی یا صوبائی حکومتیں کاشتکاروں کے مسائل کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ اگر اس وقت انکی مدد نہ کی گئی تو اگلے سال وہ گندم کے بجائے گنا یا دیگر فصلیں اگائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں