ٹیلی نار کے زیراہتمام سپلائی چین سے متعلق ڈائیلاگ

ٹیلی نار کے زیراہتمام سپلائی چین سے متعلق ڈائیلاگ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ٹیلی نار پاکستان نے مقامی اور عالمی شراکت داروں کے اشتراک سے سپلائی۔۔۔

 چین انڈسٹری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے ، ابھرتے چیلنجز سے فائدہ اٹھانے اور طویل مدتی استحکام کیلئے پائیدار طریقوں کے فروغ کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ڈائیلاگ کا انعقاد ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈ آفس 345میں کیا گیا۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے گیئر تھامس ٹانسٹول، ڈائریکٹر آئی ایل او کنٹری آفس، پاکستان، عالیہ حیدر، سی ای او ابیکس سسٹین ایبیلیٹی کوشنٹ اور صبا شجاع، ارلی چائلد ہوڈ ڈیولپمنٹ منیجر، یونیسف پاکستان سمیت مختلف انڈسٹریز سے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ ٹیلی اشیاء میں وی پی ایچ ایس ای اور سپلائی چین سسٹین ایبلیٹی سن ووی چووا نے اپنے اہم کلیدی خطاب میں ذمہ دارانہ اقدامات اٹھانے ، ماحولیات اور سماجی فلاح وبہبود کیلئے اعلیٰ معیارات برقرار رکھنے اور کام کے غیر محفوظ حالات اور بچوں کی مشقت جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے کہا کہ پائیدارسپلائی چین کی تشکیل ٹیلی نار پاکستان کے لئے بنیادی ترجیح ہے ، ہم نے اپنے آپریشنز میں پائیدار اور ذمہ دارانہ طریقوں کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط معیارات قائم کئے ، سخت جانچ پڑتال کا نظام نافذ کیا اور استعدار کار میں اضافہ کے پروگرام میں سرمایہ کاری کی۔ ہمیں مضبوط سیفٹی کلچر کو فروغ دینے ، شراکت داریوں کے ذریعے ڈیجیٹل شمولیت اور سائنس پر مبنی ماحولیاتی اہداف طے کرنے میں کامیابیوں پر فخر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں