مراکو میں پاکستانی چاول کی بہت مانگ،قونصل جنرل

 مراکو میں پاکستانی چاول کی  بہت مانگ،قونصل جنرل

اسلام آباد (آئی این پی)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے مراکو کے سفیر محمد کرامون سے فیڈریشن ہاؤس میں ملاقات کی،

اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں ۔ اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل مراکو  مرزا اشتیاق بیگ نے ویڈیو لنک پر گفتگو  میں کہا کہ پاکستانی چاول جو دنیا بھر میں سب سے بہترین ہیں اس کی  مراکو میں بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں