گو ادر کی خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت، وفاقی وزیر بحری امور

 گو ادر کی خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت، وفاقی وزیر بحری امور

گوادر(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گو ادر کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر فری زون پاکستان کی اقتصادی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کا ایک اہم جزو ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر کے تین روزہ دورے کے دوران قیصر احمد شیخ نے گوادر فری زون میں زرعی صنعتی پارک کا افتتاح کیا جسے چین کے ہنگنگ ایگریکلچرل گروپ نے تعمیر کیا ہے ۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے گوادر میں فیکٹری کے کامیاب قیام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون پاکستان کی اقتصادی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کا ایک اہم جزو ہے ۔ اس کا تزویراتی محل وقوع اور پرعزم منصوبے اسے بین الاقوامی تجارت اور ترقی کے مستقبل میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے 770 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور معاشی ترقی اور ترقی کے ذریعے زندگیوں کو تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی )کے چیئرمین یو بو نے گوادر فری زون کے وژن اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں تعاون ہمیشہ دونوں حکومتوں کی اولین ترجیح رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں