غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ

غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ

کراچی (آئی این پی )رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 5.96 ارب ڈالرکی غذائی اشیا برآمدکی گئیں جو مالی سال2023 کے ابتدائی 10 ماہ میں 3.92 ارب ڈالر تھیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال چاول کی برآمد 76 فیصد بڑھی ہے جب کہ جولائی تا اپریل 34.5 کروڑ ڈالر کے سی فوڈز برآمدکئے گئے ، رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک 69 کروڑ ڈالر کے پھل وسبزیاں بھی برآمدکی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ماہ میں44 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا گوشت اورگوشت کی بنی دیگر مصنوعات برآمد کیں جبکہ 37 کروڑ ڈالرکے تیل کے بیج اور میوے برآمدکئے گئے ۔ 10 ماہ میں ملک سے 2 کروڑ ڈالر کی چینی برآمد بھی کی گئی۔اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان سے گندم برآمد نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں