تاجر دوست اسکیم :23مئی تک 17384رجسٹریشنز

تاجر دوست اسکیم :23مئی تک 17384رجسٹریشنز

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان فیڈرل بورڈ آف رینیو( ایف بی آر )بختیار محمدنے کہاہے کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت 23 مئی تک 17384 تاجر رجسٹریشنز کرا چکے ہیں۔

 ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کے مطابق 23 مئی تک کراچی سے 5173، لاہور سے 4871، اور اسلام آباد سے 1406 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق راولپنڈی سے 1944، پشاورسے 1409 اور کوئٹہ سے 899 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ ترجمان ایف بی آرنے بتایاکہ تاجر دوست اسکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں  اہم سنگ میل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں