اسٹاک مارکیٹ:مندی، 56فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک مارکیٹ:مندی، 56فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ نے پیر کو 76ہزارپوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی۔۔

اور انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 75500پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا ۔ مندی سے سرمایہ کاروں کو62ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جب کہ 56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو اگرچہ کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اورٹریڈنگ کے دورا ن مارکیٹ نہ صرف76ہزارپوائنٹس کی نئی سطح عبور کر گئی تھی بلکہ76100پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی ۔ فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 465پوائنٹس کی کمی سے 75517پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 167پوائنٹس کی کمی سے 24277پوائنٹس ہو گیا اورآل شیئرز انڈیکس 49204پوائنٹس سے گھٹ کر48909پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی سرمایہ کم ہوکر101کھرب86ارب روپے رہ گیا۔ پیر کو16ارب روپے مالیت کے 44کروڑ60لاکھ71ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طورپر 406کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،231میں کمی اورمیں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں