ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا 500 روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا 500 روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی، ادھرایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے کی کمی سے 278.50 روپے کا ہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 280.27 روپے پر آگیا، تاہم یورو 1.23 روپے کے اضافے سے 298.35 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.36 روپے کے اضافے سے 351.42 روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں