ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں

ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں

کیرولائنا(نیٹ نیوز)جنوبی کیرولینا کے ایک جوڑے، نک اور کرسٹین لیمرٹ نے 25 اگست 2024 کو اپنی چوتھی بیٹی کا خیرمقدم کیا۔

یہ وہی دن تھا جس میں اسکی چاروں بڑی بہنیں پیدا ہوئی تھیں۔پچھلے نو سالوں کے دوران جنوبی کیرولائنا کا رہائشی ایک جوڑا 25 اگست کو 3 سالگرہ ایک ساتھ مناتا آیا ہے اور اب چار سالگرہ ایک ساتھ منائے گا۔جوڑے کی سب سے بڑی بیٹی، صوفیہ، جس کی عمر 9 سال ہے ، کی تین چھوٹی بہنیں ہیں، سب ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئیں اور ان کے درمیان تین سال کا وقفہ ہے ۔کرسٹین لیمرٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آیا۔ مجھے اب بھی یہ سمجھنا مشکل لگ رہا ہے کہ یہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیسے ہوا؟۔ چوتھی بیٹی کی پیدائش ستمبر کے آخر میں متوقع تھی لیکن وہ اپنی بہنوں کی مشترکہ سالگرہ پر ہی پیدا ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں