چیمپئنز ٹرافی کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی

 چیمپئنز ٹرافی  کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ اور سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر، چیف فنانشل افسر جاوید مرتضی، پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فوری ضروری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ہر کمیٹی کی ذمے داریاں طے کی جائیں اور کام شروع کیا جائے ۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں، انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سٹیڈیمز کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ، اپ گریڈیشن کے بعد شائقین کرکٹ کا ویو بہتر ہو گا اور میچ کو بہت انجوائے کریں گے ۔ چیمپئنز کپ کے میچز میں فیصل آباد کے شہریوں کا جوش و خروش قابلِ ستائش ہے ، فیصل آباد میں پی ایس ایل میچ کرانے کا جائزہ لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں