700 روپے کمی، تولہ سونا 2لاکھ76ہزار کاہوگیا

700 روپے کمی، تولہ  سونا 2لاکھ76ہزار کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتے کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی۔

۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہے ۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کی کمی کے بعد 2 ہزار 657 ڈالر فی اونس ہے ۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریبا ً5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں