اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 18 پیسے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 18 پیسے سستا

کراچی (آن لائن)اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 18پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قدر280.15روپے سے کم ہو کر 279.97 روپے ہو گئی ، اسی طرح یورو کی قدر میں 36 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر 311.11 روپے سے کم ہو کر 310.75روپے پر آ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں