اسٹاک مارکیٹ :گزشتہ ہفتے مندی، 82ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی

اسٹاک مارکیٹ :گزشتہ ہفتے مندی، 82ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی

کراچی(آن لائن)سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،آئی ایم ایف پروگرا م کی سخت ترین شرائط کے ساتھ منظوری،رول اوور ویک اور۔

 پرافٹ ٹیکنگ کے باعث اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور مارکیٹ 82ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھی،کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ کر81200پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا ۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو69ارب روپے خسارہ براداشت کرنا پڑا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب روپے سے گھٹ کر 106 کھرب روپے رہ گیا جبکہ 53.06فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔   مارکیٹ میں گز شتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا ،4دن کی مندی سے انڈیکس 1546.59پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 1دن کی تیزی سے انڈیکس 764.28پوائنٹس ریکو ر کرنے میں کامیاب رہا۔ اگرچہ کاروباری تیزی سے انڈیکس 82905.73 پوائنٹس لوز کر گیا تھا ،تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 81107.39پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تھا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ایس 100انڈیکس میں 782.31 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 82074.45 پوائنٹس سے گھٹ کر81292.13پوائنٹس پر آگیا ،اسی طرح 223.94 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26034.31 پوائنٹس سے کم ہو کر 25810.37 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 52288.85 پوائنٹس سے کم ہو کر51978.02پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب37کروڑ47لاکھ 36ہزار175روپے کی کمی واقع ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں