ودیا بالن کی ‘بھول بھلیاں 3’ میں منجولیکا کے کردار میں واپسی

ودیا بالن کی ‘بھول بھلیاں 3’ میں منجولیکا کے کردار میں واپسی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بلاک بسٹر سیریز کی نئی فلم ‘بھول بھلیاں 3’ کا طویل انتظار کیا جانے والا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

نئی فلم میں کارتک آریان اپنے مشہور کردار روح بابا کے طور پر واپس آرہے ہیں جو کہ ودیا بالن کے تاریخی کردار منجولیکا کے ساتھ آمنے سامنے ہوں گے ۔ہارر کامیڈی فلم میں کارتک آریان کے ساتھ مدھوری ڈکشٹ، تریپتی ڈمری اور راجپال یادو بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ‘بھول بھلیاں 3’ کی ہدایتکاری انیس بزمی نے کی ہے جبکہ بھوشن کمار نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں