مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرنے پر معافی مانگی :وارث بیگ

مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرنے پر معافی مانگی :وارث بیگ

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار وارث بیگ نے کہاہے کہ بالی ووڈ کے سینئر فلم میکر مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرنے پر معافی مانگی تھی۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرکے اپنی ہٹ فلم ’مرڈر‘ میں شامل کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے بغیراجازت گانا لینے پر معافی مانگی تھی۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ یہ گانا پاکستانی آرٹسٹ کا ہے ۔وارث بیگ نے مزید کہا میرے متعدد گانے لوگوں نے کاپی کیے ہیں۔ اگر کوئی میرا گانا کاپی کرتا ہے تو میں برا نہیں مانتا۔ اب تو یوٹیوب کاپی کرنے والے کو سٹرائیک بھیجتا ہے لیکن جس دور میں ہم کام کرتے تھے تب ایسا کوئی سسٹم نہیں تھا۔ میرے بہت سے گانے بالی ووڈ کی فلموں میں کاپی ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں