ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 75ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت

 ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 75ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہوگیا، آئی ٹی سیکٹر میں بڑھتی ہوئی برآمدات۔

، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطرخواہ اضافہ ہوا اور اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 75ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہوگیا۔حکومتی اقدامات کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، آئی ٹی سیکٹر میں بڑھتی ہوئی برآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں ، آئی ٹی سیکٹر کاحصہ کل ملکی برآمدات میں48فیصد تک بڑھ چکا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 64 فیصد اضافہ سے 350ملین ڈالرموصول ہوئے جبکہ ترسیلات زرمیں اگست 2023 کے مقابلے میں 2.09 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اگست 2024میں ترسیلات زر 2.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔یاد رہے جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں