آئندہ 20 برس کیلئے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے ،ایف پی سی سی آئی

 آئندہ 20 برس کیلئے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے ،ایف پی سی سی آئی

کراچی(بزنس رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتے اور۔

 تاجر برادری کی جانب سے آگاہ کیا ہے کہ وہ ملک میں معاشی استحکام، ترقی اور خوشحالی لانے کے آرمی چیف کے عزم کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں تاجر برادری کے مسائل اور سفارشات پر ان سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت کو سراہتے ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کو ممکن بنانے کے سلسلے میں دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو طرفہ قرضوں کے حوالے سے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں ریاستی اداروں کے کردار کو سراہا۔ ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں اگلے 15 سے 20 سالوں کے لیے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے جو کہ غیر سیاسی، تمام شعبوں پر مشتمل اور پاکستان کے تمام شہروں اور علاقوں پر مشتمل ہونا چاہیے ۔ حکومت کی تبدیلی سے معاشی، سرمایہ کاری، صنعتی، تجارتی، ایس ایم ای، زرعی اور ٹیکس پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے ، کیونکہ یہ قومی مفاد میں ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایک اور اہم میکرو اکنامک مسئلہ ملک میں انٹرسٹ ریٹ ہے جو کہ 17.5 فیصد ہے جبکہ مہنگائی 8 فیصد پر آگئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں