آئی ایس پی او 2024 میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

آئی ایس پی او 2024 میں  شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد(اے پی پی)ٹڈاپ نے کہا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ایس پی او 2024 ‘‘ میں شرکت کیلئے 5 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

 نمائش میونخ میں 3 سے 5 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، دستانے ،اسپورٹس شوز ،کوہ پیمائی میں استعمال ہونے والا سامان ،اسپورٹس میں استعمال ہونے والی عینکیں اور فٹنس سامان سے وابستہ افراد اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرسکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں