زیرگردش کرنسی کے حجم میں 2.9فیصد اضافہ

زیرگردش کرنسی کے حجم  میں 2.9فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.9 فیصد اورزروسیع میں 1.6فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق 14جون کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9301 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.9 فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں