ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا700روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا700روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 278.34روپے پر بندہوا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر11پیسے کم ہوکر280.07 روپے پرآگیا ۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے کا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں