آئی پی پیز معاہدے پر نظر ثانی کی جائے ،چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس

آئی پی پیز معاہدے پر نظر ثانی کی جائے ،چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد چیمبر کی میزبانی میں منعقدہ دو روزہ آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت پر زور دیا کہ وہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کرے۔

 اور جن کمپنیز کے معاہدے ختم ہو چکے انہیں سابقہ شرائط پر توسیع نہ دی جائے ،نجکاری کیلئے زیر غور اداروں کا انتظام بزنس کمیونٹی کی زیر نگرانی بورڈ کے حوالے کیا جائے ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری کے عمل میں متعلقہ چیمبرز کو شامل کیا جائے ۔ پیداوار میں اضافے کیلئے انڈسٹری کو مناسب ٹیرف پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ملکی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری ، صنعت کاری ، علاقائی تجارت،برآمدی مسابقت کیلئے ٹیکسوں کو بہتر بنانے پر کانفرنس کے 3 سیشنز میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے سفارشات تیار کیں۔ حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ایف بی آرکی سطح پر بہتر فیصلہ سازی اور عملی مشاورت کیلئے بزنس کمیونٹی کو بورڈ میں شامل کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں