اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے کے دوران مندی کی لپیٹ میں رہی

اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے کے دوران مندی کی لپیٹ میں رہی

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھا ؤکے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی ۔

،24جون سے 28جون تک ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اگرچہ انڈیکس ایک موقع پر 79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا ، تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے بعض اسٹاکٹس میں دباؤ سے مارکٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جبکہ47.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔کاروبار کے لحا ظ سے پرویز احمد کمپنی،ورلڈ کال ٹیلی کام،حب پاور کمپنی،جے ایس بینک،کے الیکٹرک لمیٹڈ،ایئر لنک کمیونیکیشن،کوہ نور اسپننگ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ،دیوان موٹرز،ہم نیٹ ورک،پاک انٹر نیشنل بلک،سنرجیکو پاک پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، داد بوائے سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ، لوٹے کیمیکل،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پاک پیٹرولیم، پی ٹی سی ایل،فیصل بینک،نیشنل بینک اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم سر فہرست رہے ۔رول اوور ویک کی وجہ سے مارکیٹ3دن مندی کی زد میں رہی ،اس دوران انڈیکس 953.21پوائنٹس لوز کر گیا ، تاہم 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے 587.68پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 365.53پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 78810.49 پوائنٹس سے کم ہو کر78444.96پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 191.51پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 25473.55پوائنٹس سے گھٹ کر 25282.04 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49817.95پوائنٹس سے کم ہو کر 4968d3.75 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 34 ارب 73 کروڑ 95 لاکھ، 7 ہزار 633 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں