بڑھتی بجلی قیمتیں ،تاجروں کا ملک گیر تحریک چلانے کااعلان

بڑھتی بجلی قیمتیں ،تاجروں کا ملک گیر تحریک چلانے کااعلان

اسلام آباد(این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے ۔

عوام دشمن بجٹ پاس کروایا گیا اور یہ مراعات یافتہ طبقے کو نوازنے کے لئے تیار کیا گیا جب کہ آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ یہ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت ، صنعت و تجارت کی تباہی کی دستاویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے نہ تو ہماری تجاویز کو سنا اور نہ ہی ہمارے تحفظات کو دور کیا ، ہم نے تاجروں ، صنعت کاروں اور عوام کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ملک میں ناروا ٹیکسز کے نفاذ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر مزاحمتی تحریک شروع کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد کاشف چودہدری نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز دیں اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں