احتجاج ، ہڑتالوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوگا ،انجمن تاجران

احتجاج ، ہڑتالوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوگا ،انجمن تاجران

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم موجودہ حالات میں احتجاج اور ہڑتالوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوگا ۔۔

حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی ٹیرف کو کم کیا جائے اور لائن لاسز کی قیمت بجلی کے بل ادا کرنے والوں سے وصول نہ کی جائے ،حکومت تاجر تنظیموں سے مشاورت کو یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سرپرست اعلی ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب علی سرکی،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدور لاہور شیخ اختر،رفعت سنی ،نائب صدور لاہورمرزا اطہر بیگ اور سینئر وائس چیئرمین ملک ناظم بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بیرونی قرضوں کی وجہ سے ملک کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدن سود اور قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتی ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ خود انحصاری کی منزل تک پہنچنے کیلئے پارلیمنٹ میں بحث کے بعد قومی پالیسی تشکیل دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں