بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (اے پی پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور تحفظات کو دور کرنا ضروری ہے تاکہ برآمدات کو فروغ دیا جا سکے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین اعجاز الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے شرکا نے برآمد کنندگان کیلئے فائنل ٹیکس رجیم کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عثمان اشرف نے کہا کہ فائنل ٹیکس رجیم میں تبدیلی برآمد ات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھنے سے مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ہم عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں