ایم ڈی آئی چارجز میں 300 فیصد اضافہ قبول نہیں،رضا احمد

ایم ڈی آئی چارجز میں 300 فیصد اضافہ قبول نہیں،رضا احمد

راولپنڈی(نمائندہ دنیا)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے رہنما رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں پاکستان کی تمام صنعتوں پر ایم ڈی آئی چارجز میں300فیصد اضافہ پاکستان کی صنعت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔۔

 ہم اس فیصلے کو قبول نہیں کر سکتے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کی طرف سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان اور پھر لاکھوں روپے فکس چارجز میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں