کراچی چیمبر کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر مایوسی کا اظہار

کراچی چیمبر کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر مایوسی کا اظہار

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 7 روپے 45 پیسے اور 9 روپے 56 پیسے اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ یہ اضافہ نہ صرف کاروبار کرنے کی لاگت کو متاثر کرے گا بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو خاص طور پر عام لوگوں کیلئے مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے کسی بھی قسم کا بوجھ بانٹنے یا پھر اپنی ذمہ داریاں نہ نبھانے کا فیصلہ کرلیاہے کیونکہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی معیشت کا سارا بوجھ یا تو صنعتوں پر یا غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے جس کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ افتخار شیخ نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت صنعتی اِن پٹ کی لاگت میں کمی لانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ معیشت کو بحال کیا جا سکے اور کاروبار کو مکمل تباہی سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں