چین کیلئے برآمدات میں 27.7 فیصد کمی ریکارڈ

چین کیلئے برآمدات میں  27.7 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی(این این آئی)جون میں سالانہ بنیادوں پر چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 27.7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2023-24 میں چین کیلئے برآمدات میں 2.1 فیصد کمی ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 27.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔حکومتی ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ ماہ جون کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 15 کروڑ ڈالرز رہا جب کہ جون 2023 میں چین کے لیے پاکستانی برآمدات 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں