مہمانوں میں جھگڑا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

 مہمانوں میں جھگڑا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

اتر پردیش(شوبزڈیسک) شادی کی تقریب میں ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کے معاملے پر مہمان آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث تقریب منسوخ کرنا پڑ گئی۔

 اتر پردیش کے ضلع بلیا میں دولہا چندر جیسوال کی شادی میں ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کے تنازع پر مہمانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بلانا پڑی۔لڑائی جھگڑے اور افرا تفری کے بعد دلہن نے رسومات سے انکار کردیا۔ دولہا اور اسکے گھر والوں کی جانب سے منانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی۔دولہے کا کہنا تھا کہ انکے خاندان نے بغیر کسی جہیز کے صرف دلہن کی خوبیوں کی بنیاد پر شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں