ڈائناسور کا ڈھانچہ 44.6ملین ڈالرز میں فروخت

 ڈائناسور کا ڈھانچہ 44.6ملین ڈالرز میں فروخت

نیویارک (نیٹ نیوز)150سال قدیم سٹیگوسورس ڈائناسور کا ڈھانچہ جو مکمل حالت میں موجود ہے ، 44.6 ملین ڈالرز کی ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلام گھر سوتھبی کی جانب سے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں اب تک مکمل حالت میں موجود 150 سال قدیم سٹیگوسورس ڈائناسور کا ڈھانچہ جسے ‘ایپیکس’ کا نام دیا گیا ہے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔سوتھبی کے مطابق، ایپیکس اب تک دریافت ہونے والے ڈائناسور کا تقریباً مکمل فوسل ہے ، نیلامی سے قبل اس کی قیمت 4 سے 6 ملین ڈالرز کے درمیان تھی لیکن اسے فروخت کے تخمینے سے کہیں زیادہ ریکارڈ قیمت میں خریدا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قدیم ڈھانچے کو ہیج فنڈ کے کینتھ گرفن نامی ارب پتی شخص نے 44.6 ملین ڈالرز میں خرید کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں