بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) ہئیر کے علاقے میں بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی ۔

، پولیس کی جانب سے شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ہئیر پولیس کے مطابق نہر میں لاش کی اطلاع پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اوراسے نکال کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت نہاتے ہوئے ڈوبنے سے ہوئی یا اسے قتل کرکے نہر میں پھینکا گیا ، تمام تفصیلات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں