بیت الخلا میں زیادہ وقت گزارناذہنی صحت کیلئے اچھا

 بیت الخلا میں زیادہ وقت گزارناذہنی صحت کیلئے اچھا

لندن(نیٹ نیوز) لوگ واش رومز میں زیادہ دیر کیوں لگاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں واش رومز کا سامان بنانے والی کمپنی ویلوری اینڈ بوچ نے تحقیق میں اس بات کا جواب جاننے کی کوشش کی ۔۔۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایک عام برطانوی اوسطاً دو گھنٹے فی ہفتہ بیت الخلاء میں گزار دیتا ہے جبکہ مہینے کا تقریباً ایک دن واش روم میں گزارتا ہے ۔ مینوفیکچررز کی تحقیق میں 2,000 سے زیادہ شرکاء کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 43 فیصد افراد نے سکون اور خاموشی کے لئے واش روم میں خود کو الگ تھلگ کرنے کا لطف اٹھایا جبکہ 13 فیصد نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھی سے الگ وقت گزارنے کے لیے ایسا کیا۔ بیت الخلا میں زیادہ وقت گزارنے سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور تناؤ میں کمی آتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں