کاٹن جننگ انڈسٹری پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ

 کاٹن جننگ انڈسٹری پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار،نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے ۔

کاٹن اینڈ جننگ انڈسٹری پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار،نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کپاس کی صنعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ملک کی دیہی معیشت میں کپاس کی صنعت کا سب سے بڑا کردار ہے ، ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے ملک کی کاٹن اینڈ جننگ انڈسٹری پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ذریعے کاٹن کنٹرول ایکٹ کو حقیقی معنوں میں نافذ کریں گے ، کاٹن سیڈ اور کاٹن سیڈ کیک کے سیلز ٹیکس میں جنرز کو ریلیف دینے کی تجویز کو زیر غور لایا جائے گا۔وفاقی وزیر صنعت نے مزید کہا کہ نئے ٹیکسز کا معاملہ فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کو غور کے لیے بھیجا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں