الائیڈ بینک کا کے 2 مہم کا آغاز ٹیم ماحولیاتی انتظام کیلئے عزم

الائیڈ بینک کا کے 2 مہم کا آغاز  ٹیم ماحولیاتی انتظام کیلئے عزم

کراچی(بزنس ڈیسک)الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)نے اپنے کے ٹو ایکسپیڈیشن 2024 کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

 ، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو کوہ پیمائی کے جوش و خروش کو ماحولیاتی تحفظ کے مضبوط عزم کے ساتھ ضم کرتا ہے۔ 14 ممبران پر مشتمل پرعزم ٹیم اس پرجوش سفر کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے جس کا مقصد نہ صرف کے ٹو کی شاندار چوٹیوں کو فتح کرنا ہے بلکہ بیس کیمپ میں ایک جامع صفائی مہم بھی چلانا ہے ۔روانگی سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی ۔الائیڈ بینک کے سی ای او عزید رزاق گل نے کہا کہ ہمارا سفر صرف نئی بلندیوں تک پہنچنے کیلئے نہیں ہے ،ہم کے ٹو کے بیس کیمپ کو اس سے کہیں زیادہ صاف ستھرا چھوڑنے کے لئے پرعزم ہیں، جو تحفظ کی اہمیت اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں ہمارے کردار کو اجاگر کرتا ہے ۔ تقریب میںعزید رزاق نے الائیڈ بینک کا جھنڈا کے ٹو ایکسپیڈیشن ٹیم کے حوالے کیا جو وہ قومی پرچم کے ساتھ کے ٹو بیس کیمپ میں لہرائیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں