ٹیکس کے غیر منصفانہ اقدامات پر نظرثانی کامطالبہ

 ٹیکس کے غیر منصفانہ اقدامات پر نظرثانی کامطالبہ

کراچی(آئی این پی)کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد شیخ نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ ٹیکس کے تمام انتہائی غیر منصفانہ اقدامات پر نظرثانی کرنے کے ساتھ بجلی و گیس نرخوں میں نمایاں کمی کی جائے ۔

جن کی وجہ سے چھوٹے کاروباری اداروں اور صنعتوں کی بندش، ملازمین کی چھانٹی اور برآمدات میں کمی کے علاوہ ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جس میں بڑی تعداد میں چھوٹے تاجر اور صنعتیں دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں افتخار شیخ نے خبردار کیا کہ ملک کی موجودہ تشویشناک صورتحال جنگی بنیادوں پرریلیف اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے، تاجر و صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں اور بات چیت کا حوالہ دیا جو کاروبار کرنے کی ہمہ وقتی مہنگائی کے اثرات کے بارے میں مسلسل شکایات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ میں اتنی شکایات، تنزلی اور افسردگی کبھی نہیں دیکھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں