شبھمن گل سے شادی کی خبریں جھوٹی :اداکارہ ردھیما پنڈت

 شبھمن گل سے شادی کی خبریں جھوٹی :اداکارہ ردھیما پنڈت

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ردھیما پنڈت نے ایک بار کرکٹر شبھمن گل سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ردھیما پنڈت سے پوچھا گیا ۔۔

کہ کیا وہ اور شبھمن گل رواں سال شادی کرنے والے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ میں شبھمن گل کو نہیں جانتی اور نہ ہی اُنہیں ڈیٹ کررہی ہیں، ہمارے درمیان کبھی کوئی رابطہ نہیں لہٰذا بے بنیاد خبریں پھیلانے اور اُن پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ مجھے لگتا ہے کہ شبھمن گل ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن میں ذاتی طور پر اُنہیں بالکل بھی نہیں جانتی۔ اگر مستقبل میں کبھی شبھمن گل سے ملاقات ہوئی تو ہم دونوں ہی ہماری شادی اور ڈیٹنگ کی جھوٹی خبروں پر ہنسیں گے ۔ میرا خیال ہے کہ شبھمن گل بہت زیادہ کیوٹ ہیں اور یہ صرف میرا خیال ہے کیونکہ میں اُن سے کبھی ملی نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں