ندا ڈار 150ٹی 20میچز کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون

 ندا ڈار 150ٹی 20میچز  کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون

دمبولا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا اوروہ پاکستان ویمن کی جانب سے 150 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پہلی پلیئر بن گئیں۔

اے سی سی ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن کا بھارت ویمن سے مقابلہ  ندا ڈار کا 150 واں میچ تھا ۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا۔محمد وسیم نے ندا ڈار کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں