سپنرز کی خراب فارم کی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنا :راشد لطیف

 سپنرز کی خراب فارم کی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنا :راشد لطیف

لاہور (سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بولرز کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان میں سپن بالنگ کے آپشنز کم ہوتے جا رہے ہیں جو کہ ہر کرکٹر کی ترجیح ہونی چاہیے ۔

 ایک پوڈ کاسٹ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ شاداب خان اپنی کمر کی انجری کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے جدوجہد کر رہے ہیں کہ ان کی بالنگ کو بلے باز آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔

 سپنرز پاکستان میں جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ وہ کافی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں، شاداب کو اپنا ردھم واپس لانے کے لیے لمبے سپیل کرنے پڑیں گے ،

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں